• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا واقعے کا زخمی نذیر مسیح 9 روز زیرعلاج رہنے کے بعد چل بسا


سرگودھا کی مجاہد کالونی میں پیش آئے واقعے میں زخمی نذیر مسیح 9 روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔

نذیر مسیح کا پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد اس کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

پولیس کے مطابق 25  مئی کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں نذیر مسیح پر تشدد کیا تھا، اس کے گھر اور جوتوں کی فیکٹری کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔

نذیر مسیح پر توہین مذہب کے الزام پر مقدمہ درج تھا، جلاؤ گھیراؤ پر ساڑھے چار سو سے زائد افراد پر بھی مقدمہ درج ہے۔

مجاہد کالونی میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی، نذیر مسیح کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید