نئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھالنے سے قبل یادگارِشہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کو پولیس کے دستے نے سلامی دی، سید علی ناصر رضوی اس سے پہلے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔
ترجمان کے مطابق سید علی ناصر رضوی کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 31 کامن سے ہے، علی ناصر رضوی نے مختلف عہدوں پر پنجاب کے 9 اضلاع میں خدمات سرانجام دے رکھی ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق علی ناصر رضوی نے بطور اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او اور ڈی آئی جی خدمات انجام دی ہیں۔
سید علی ناصر رضوی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی خدمات انجام دے رکھی ہیں۔