• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وطن دشمنی و دہشت گردی: سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی

وطن دشمنی، دہشت گردی اور انتہاپسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ 

ریاض سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری عبد الرحمان کو 8 صفر 1441 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 

ملزم وطن دشمنی، دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اور انتہاپسند تنظیموں کی فنڈنگ میں ملوث پایا گیا۔ ثبوت اور شواہد کی بنیاد پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ 

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عدالت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ شخص کا سر قلم کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید