سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارت کی دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اعزاز چوہدری، ماہربین الاقوامی قوانین احمر بلال صوبائی اور صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے شرکت کی۔
سابق سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، اس لیے ہمیں بھارت کے خلاف تمام انٹرنیشنل فورمز پر جانا چاہیے۔
احمر بلال صوفی نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن پر امریکا سے بات چیت پر راستہ نکل سکتا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ پابندیاں صرف چیپٹر سیون کے تحت اقوام متحدہ ہی لگا سکتا ہے۔