• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکار سافٹ ٹارگٹ بن گئے


ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکار سافٹ ٹارگٹ بن گئے، رواں ہفتے کسٹم اہل کاروں کو دو بار نشانہ بنایا گیا،8 جان سے جا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں اور سمگلرز کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔ آپریشنز کے ردعمل پر دہشت گردوں نے کسٹم اہلکاروں کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔

گزشتہ چند دنوں کے دوران کسٹم اہلکاروں پر 2 حملے کیے گئے، جس میں 8 اہلکار شہید ہوئے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 2 ماہ کے دوران 35 سے زیادہ دہشت گردوں کو بے اثر کیا گیا۔

شرپسندوں کے خلاف مزید انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جائیں گے شرپسند انتقامی کاروائی کے طور پر کسٹمز ایکسائز اور دیگر محکموں کے اہلکاروں کو آسان ہدف سمجھ کر نشانہ بنا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ان محکموں کے اہلکار بعض اوقات احتیاط نہیں کرتے، جس سے شرپسند ان کو آسانی سے ہدف بنارہے ہیں ۔

کسٹم اہلکار20 اپریل کو پولیس کو آگاہ کیے بغیر رات کی تاریکی میں نکلے اور دہشت گردوں کا نشانہ بنے۔

جنوبی علاقوں میں کسٹم کے 200 اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں جنہیں گاڑیوں اسلحہ اور فنڈذ کی کمی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب کسٹم حکام نے اہلکاروں کو رات کے وقت ڈیوٹی کی صورت میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کرکے باہر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید