صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ امراضِ قلب سے بچاؤ کےلیے جامع کوششیں کرنا ہوں گی۔
صدر مملکت نے دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے دل کی بیماریوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کاربونیٹیڈ اور میٹھے مشروبات میں چینی کی مقدار کے بارے میں ہیلتھ ایڈوائزری نمایاں کی جائیں۔
پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن نے بریفنگ میں بتایا کہ انجائنا اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اموات روکنے، کم اور کنٹرول کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔
صدر مملکت نے صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ میں پناہ کے کردار کو سراہا۔