• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ججز کے خط کا معاملہ: اسلام آباد ہائیکورٹ میں فل کورٹ میٹنگ طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عدالتی امور میں مداخلت پر 6 ججز کے سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط کے معاملے پر کل فل کورٹ میٹنگ بلالی۔

ذرائع کے مطابق عدالت عالیہ اسلام آباد کی فل کورٹ میٹنگ میں تمام ججز شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تمام ججز سے تجاویز طلب کی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق تجاویز ہائی کورٹ کے ساتھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے بھی طلب کی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق تمام ججز کی جانب سے اس معاملے پر تجاویز پہلے ہی جمع کرائی جا چکی ہیں۔ کل دن ڈھائی بجے فل کورٹ اجلاس میں ان تجاویز کو زیر غور لایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید