وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی ضرورت سے زائد شوگر برآمد کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کے دیئے گئے اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے دونوں تجاویز میں فرق کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ چینی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو چینی کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کی بھی ہدایت کی ۔
انہوں نے حکم دیا کہ چینی کی طلب و رسد کا جائزہ لے کر ایک ہفتے میں دوبارہ رپورٹ پیش کی جائے۔