• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ گجر سنگھ، کاہنہ اور دیگر علاقوں میں 19 لاکھ سے زائد کے ڈاکے

لاہور ،فیروزوالہ(کر ائم رپو رٹر،نامہ نگار) ڈاکوؤں نے قلعہ گجر سنگھ میں الیاس سے 4 لاکھ، کاہنہ میں لیاقت کی فیملی سے 5 لاکھ،شاہدرہ ٹاون میں قاسم کی فیملی سے اڑھائی لاکھ ،شفیق آباد میں طارق کی فیملی سے 2 لاکھ ،نصیر آباد میں فیاض کی فیملی سے 2لاکھ گوالمنڈی میں فرخ سے 1لاکھ ، وحدت کالونی میں ناصر سے 1 لاکھ ، ٹاون شپ میں جاوید سے 20 ہزار ،نواں کوٹ میں بیکری میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو وں نے 50 ہزار چھین لیے، تھانہ شاہدرہ کے علاقہ ونڈالہ روڑ پر 3 ڈاکوؤں نے فارمیسی سے ڈیڑھ لاکھ مالک سیلز مین کے موبائل فون اور قیمتی گھڑی چھین لیں۔ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے گاڑی جبکہ راوی روڈ ،مصطفی آباد، لیاقت آباد، ہنجروال ،برکی اور ماڈل ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے ۔
لاہور سے مزید