• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی فرٹیلائرزکمپنی کی طرف سے نئی کھاد ’سونا بور ان‘ ڈی اے پی متعارف

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) فوجی فرٹیلائرز کمپنی لمیٹڈ پاکستان نے ایک نئی کھاد’سونا بور ان‘ ڈی اے پی ؛متعارف کراتے ہوئے اپنی مصنوعات کے پورٹ فولیو میں اضافہ کیا ہے، یہ کھاد پاکستان کی پہلی ویلیو ایڈڈ ڈی اے پی ہے، گذشتہ روز کمپنی نے اسلام آباد اور لاہور میں تعارفی تقاریب کا انعقاد کیا ، منیجنگ ڈائریکٹراینڈ چیف ایگزیکٹو افیسر ایف ایف سی جہانگیر پرا جہ اور چیف ایگزیکٹو افیسر ایف ایف پی ایل عارف الرحمان نے ہیڈ افس اسلام آبا د جبکہ گروپ جنرل منیجر مارکیٹنگ ایف ایف سی اطہر جاو ید نے لاہور میں تقریبات کا افتتاح کیا ، اطہرجاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف ایف سی معیاری کھاد اور زرعی خدمات فراہم کر کے قومی زرعی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے،سونا بور ان ڈی اے پی کی شکل میں بور ان کا لازمی استعمال انسانی صحت کو بہتر بنائے گا ۔
اسلام آباد سے مزید