• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار

روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق تیمور ایوانوف کی جانب سے رشوت لینے کی تحقیقات جاری ہے۔ 

روسی حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ نائب وزیر دفاع نے کس سے رشوت لی اور کتنی رقم لی تاہم کہا گیا ہے کہ گرفتاری کا مطلب یہ ہے کہ تیمور ایوانوف نے کم سے کم دس لاکھ روبل یعنی تقریبا تیس لاکھ روپے رشوت لی ہے۔

اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا پندرہ برس قید ہے۔ 48 برس کے تیمور ایوانوف سن دوہزار سولہ میں صدارتی حکم پر نائب وزیر دفاع مقرر کیے گئے تھے۔ 

انہوں نے اس حیثیت میں ملٹری کنسٹرکشن کمپلیکس کی تعمیر کی نگرانی بھی کی تھی۔

فوربز میگزین کے مطابق تیمور cybernetics اور نیوکلیئر انڈسٹری سے متعلق امور کے ماہر ہیں اور روس کے سیکیورٹی حکام میں امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔ 

وزارت دفاع میں کام کرنے سے پہلے وہ فیول، انرجی کمپنیوں اور ماسکو کی علاقائی حکومت سے وابستہ تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید