امریکا کی ریاست فلوریڈا میں ایک ایئر بیس پر مگر مچھ نے فلائٹ آپریشن میں خلل ڈال دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 10 فُٹ لمبا مگرمچھ دوپہر کو ایئر بیس پر کھڑے ایک جہاز کے نیچے سو رہا تھا۔
بعدازاں محکمہ وائلڈ لائف حکام کو طلب کیا گیا جنہوں نے مگرمچھ کو ہوائی جہاز کے ٹائروں کے درمیان سے پکڑ لیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سمیت دیگر ریاستوں اور شہروں میں مگرمچھوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔