یوکرین سے تعلق رکھنے والی خاتون آلیا نیسی رووا نے سب سے لمبے بال رکھنے والی خاتون ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
اس ریکارڈ کے باعث ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ خاتون کے بالوں کی لمبائی 8 فُٹ 5.3 انچ ہے جبکہ ان کا قد 5 فُٹ 4 انچ ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آلیا نیسی رووا کا قد ان کے بالوں کے ساتھ گنا جائے تو یہ دنیا کے لمبے ترین آدمی کے قد سے زیادہ بنتا ہے، دنیا کے لمبے ترین آدمی کا قد 8 فُٹ 2.8 انچ ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق آلیا نے کبھی بیھ صحیح طریقے سے اپنے بال نہیں کٹوائے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ میری کہانی لوگوں کو قدرتی حُسن سے محبت کرنے کی ترغیب دے گی، میں ایک پینٹر ہوں اور میرا ماننا ہے کہ ہر شخص خوبصورت ہے، چاہے وہ مختلف نظر آئے۔
رپورٹس کے مطابق آلیا ماڈل بھی ہیں اور وہ اب سلوویکیا میں رہتی ہیں۔ انہوں نے اپنی والدہ اور دادی سے متاثر ہوکر بال لمبے کیے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق آلیہ ہفتے میں ایک بار اپنے بالوں کو دھوتی ہے جس کے لیے انہیں تقریباً 30 منٹ لگتے ہیں جس کے بعد وہ انہیں سُکھانے کے لیے کوئی چیز استعمال نہیں کرتیں اور وہ اپنے بالوں کو قدرتی طور پر سوکھنے کے لیے چھوڑ دیتی ہیں جنہیں مکمل طور پر سوکھنے میں 24 گھنٹے لگتے ہیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ میں اپنے بالوں کو صرف اس وقت برش کرتی ہوں جب وہ خشک ہو جاتے ہیں جس میں مجھے ایک گھنٹہ لگتا ہے جبکہ باقی دنوں میں تقریباً 30 منٹ لگتے ہیں۔