وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دے دی۔ اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تانیہ ایدروس پھر سے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی کا حصہ بن گئیں۔
وزیر اعظم کی منظوری سے وزارت آئی ٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرمملکت آئی ٹی کمیٹی کی سربراہ ہوں گی۔
تانیہ ایدروس کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ سیکریٹری وزارت آئی ٹی بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
کمیٹی پاکستان کےلیے ڈیجیٹل ویژن سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔