پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پارٹی نے حامد خان کے تجربے کو دیکھتے ہوئے انہیں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تجویز کیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پارٹی کی قیادت نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہوگا، حکومت شیر افضل مروت کو رکھنے یا لینے کو تیار نہیں تھی۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت کا رویہ آپ نے دیکھا اس کے بعد نیا نام آیا ہے، حامد خان کو زیادہ مناسب سمجھا گیا اس لیے نام دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شیر افضل مروت کا سیاسی ورکرز کو اکٹھا کرنے میں کردار ہے، حامد خان کو وکلاء سیاست کا تجربہ ہے، لیکن شیر افضل مروت کو سائیڈ لائن نہیں کیا۔