• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ ہفتے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہوجائے گی، لطیف کھوسہ کا دعویٰ


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے آئندہ ہفتے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہونے کا دعویٰ کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیر کو بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کیس محض ایک کاغذ گم ہونےکا کیس ہے، کاغذ گم ہونے پر کبھی سزا نہیں ہوتی۔

سردار لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ عدت کیس میں بھی بانی پی ٹی آئی اسی ہفتے بری ہوجائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید