• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی T-20رینکنگ جاری، بابر اعظم کو دھچکہ، شاہین کی دو درجہ ترقی

برمنگھم( نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔نئی رینکنگ کے مطابق بیٹرز کی رینکنگ میںکپتان بابر اعظم کی تنزلی ہوئی ہے جبکہ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی 2 درجہ چھلانگ لگاکر 17 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ناقص بیٹنگ پرفارمنس نے بابر اعظم سے ٹی 20 فارمیٹ میں چوتھی پوزیشن چھین لی ہے اور وہ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، ان کے 753 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ ایڈن مارکرم چوتھی پوزیشن پرقابض ہوگئےہیں۔ محمد رضوان 800 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے 2 درجہ ترقی حاصل کی ہے اور وہ 17 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ شاداب خان 24 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ 10 بالرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ بیٹنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو 861 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پلے، فل سالٹ 802 کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بولنگ میں عادل راشد پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

یورپ سے سے مزید