• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیضان گلوبل فاؤنڈیشن فلسطینیوں کی مدد کررہا ہے، فضیل عطاری

برمنگھم (ابرار مغل) دعوت اسلامی کے فلاحی ادارے فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن غزہ میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کررہی ہے۔ FGRF برطانیہ کے سربراہ سید فضیل رضا عطاری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مظلوم ، بے کس اور زخموں سے چور امتیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے رہیں گے ۔ ابھی تک جو سامان بھیج چکے ہیں ان میں 100,000افراد کیلئے گرم کھانا، 40000افراد کیلئے راشن،2500افراد کیلئے تازہ سبزیاں، 1500افراد کے لئے Hygien kits اس کے علاوہ 1000متاثرہ خاندانوں میں کیش رقم کی تقسیم کی گئی۔ 200خاندانوں میں ٹینٹ تقسیم کئے گئے، 6کنٹینر میں سردیوں سے بچائو کیلئے بستر بشمول 800 میٹرس،1400 بلنکٹس اور دیگر سامان بھیجا گیا اور تین مکمل ایمبولنسز بھیجی جا چکی ہیں۔ سید فضیل شاہ نے کہا پوری امت ایک جسم کے مانند ہے جب دنیا میں کہیں بھی کوئی آفت، مصیبت یا تکلیف آتی ہے تو دعوت اسلامی کا فلاحی ادارہ فی الفور ہر ممکن امداد کی سعی کرتا ہے، یہ ہی وہ سوچ ہے جو ہر امتی کی میراث ہے۔
یورپ سے سے مزید