• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری نے رات گئے تھانہ سنبل اور بھارہ کہو کا دورہ کیا۔ ناقص کارکردگی پر تھانہ سنبل کے ایس ایچ او اشتیاق حسین شاہ اور تھانہ بہارہ کہو کے ایس ایچ اوارشاد احمد چیمہ کو معطل کر کے دونوں تھانوں کے ایس ڈی پی اوز سے بھی وضاحت طلب کر لی گئی۔ تفتیش کے دوران موبائل سنیچنگ کے ملزموں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور بد زبانی کے مرتکب اے ایس آئی محمد فاروق کو بھی معطل کر دیا گیا ۔ڈی آئی جی نے سب انسپکٹر تجمل حسین شاہ کو تھانہ سنبل اور سب انسپکٹر سہیل ناصر کو تھانہ بھارہ کہو کا ایس ایچ او مقرر کر دیا ۔
اسلام آباد سے مزید