• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمٰن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی بربریت اور نسل کشی نے ورلڈ آرڈر کے دل میں چھرا گھونپا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں احتجاج کی آگ بھڑک اٹھی ہے جو بڑھتی جا رہی ہے، دنیا بھر میں احتجاج کی آگ پھیلنے کی وجہ اسرائیل کی اندھی حمایت ہے۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، انصاف کا ترازو ایک طرف جھکا رہے گا تو لوگوں کے دل اب میچ نہیں کر پا رہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ اسی وجہ سے امریکا کے کیمپسز میں طلبا سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، اسرائیل کے امریکا کی سوسائٹی اور کاروبار میں تانے بانے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل کی جارحانہ نسل کشی کی جنگ کی مخالفت کرنا یہود مخالفت نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید