• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: بس لوٹ مار، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی کے کہوٹہ روڈ پر ڈاکوؤں نے مسافر بس لوٹ لی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس حویلی آزاد کشمیر سے لاہور جا رہی تھی، ڈاکوؤں نے کہوٹہ روڈ پر ناکہ لگا کر مسافروں سے لوٹ مار کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مسافر بس لوٹنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید