• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے سے جواب طلب

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ اور بھائی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں ڈالنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاق اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے جواب طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ اور بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس خورشید اقبال نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اظہر مشوانی پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے انچارج ہیں، اظہر مشوانی کی بیوی اور بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

جسٹس شکیل احمد نے ایف آئی اے سے سوال کیا کہ ان کا نام لسٹ میں کیوں شامل کیا گیا ہے؟ جس پر ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسی کے کہنے پر نام لسٹ میں شامل کیے۔

عدالت نے پوچھا کہ کونسی ایجنسی کے کہنے پر نام شامل کیے ہیں؟ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لیگل نے کہا کہ نام نہیں ہے صرف سیکیورٹی ایجنسی لکھا ہے۔

جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ لیٹر میں کیا لکھا ہے کہ کس بنیاد پر نام شامل کیے ہیں۔

 عدالت نے وفاق اور ایف آئی اے سے 30 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید