کوئٹہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 مسلح افراد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔