• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن خان کی مشابہہ ٹک ٹاکر سوشل میڈیا صارفین پر سیخ پا

---فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
---فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ 

حال ہی میں معروف اداکارہ ایمن خان سے مشابہہ قرار دی جانے والی انٹرنیٹ صارف دیکھتے ہی دیکھتے کافی مشہور ہو گئی ہیں۔

ایمن خان کی مشابہہ انٹرنیٹ صارف سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جن کے مطابق راتوں رات مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر کا نام مونا لیزا ہے جو کہ ایک انفلوئنسر ہیں۔

مونا لیزا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنا تعارف ’پبلک فیگر‘ کے طور پر کروایا ہے۔


مونا لیزا فیس بُک، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کی صارف ہیں جو کے انفلوئنسر کے طور پر یہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلا رہی ہیں۔


یاد رہے کہ مونا لیزا کی حال ہی میں کچھ تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں اُنہیں ایمن خان کا مشابہہ قرار دیا گیا تھا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس پر اب ٹک ٹاکر مونا لیزا نے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں نے کہا کہ میں ایمن خان جسی لگتی ہوں، عوام خود ہی جیلس ہو کر میری ویڈیوز اور تصویروں پر منفی تبصرے کر رہے ہیں۔‘

مونا لیزا نے غصے اور پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘بھئی دور رہو میرے اکاؤنٹ سے، میرا اکاؤنٹ گندا مت کرو، ڈی ایم (ان باکس یا ڈائریکٹ میسج) میں لوگوں نے میرا جینا حرام کر دیا ہے۔‘




انٹرٹینمنٹ سے مزید