• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپک تیجوری کی امریتا اور سیف سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ہدایتکار دیپک تیجوری نے سیف علی خان کی سابقہ اہلیہ اداکارہ امریتا سنگھ سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔ 

اپنے ایک انٹرویو کے دوران دیپک تیجوری نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ امریتا سنگھ نے اپنے (اُس وقت) شوہر سیف علی خان کو انکی فلم کو سپورٹ کرنے سے روک دیا تھا۔ 

اپنے اس تبصرے کے بعد دیپک کو وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا۔ 

اپنے تازہ انٹرویو کے دوران دیپک کا کہنا تھا کہ ان کے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ 

دیپک نے کہا کہ میں ایک چیز واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں نے حال ہی میں جو بیان دیا تھا وہ سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ 

انکا کہنا تھا کہ مجھ سے سوال کیا گیا کہ میں نے اتنے سارے اداکاروں کو پہلا نشہ کے پریمیئر پر لانے کےلیے کس طرح انتظام کیا، جس کا میں نے جواب دیا کہ "ہم تمام دوست تھے، ہم ہر ممکن طریقے سے ایک دوسے کو سپورٹ کرتے تھے۔"

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے دیپک نے کہا کہ پھر میں نے انٹرویو کے دوران کہا "جب سیف علی خان پریمیئر پر آنے کیلئے تیاری کر رہے تھے، تو امریتا سنگھ نے ان سے سوال کیا کہ وہ کہاں جارہے ہیں، جس پر سیف نے کہا 'میں فلم پریمیئر سین کی شوٹنگ پر جارہا ہوں' تو پھر ان کی اہلیہ نے کہا 'کیا بات ہے، اس زمانے کے اداکارہ مختلف ہیں، ہم نے کبھی ایک دوسرے کو اس طرح سپورٹ نہیں کیا، آپ لوگوں کی دوستی کو ماننا پڑے گا۔'

دیپک کا کہنا تھا کہ میں نے اس طرح کی بات کی تھی، لیکن میڈیا میں شائع ہوا کہ امریتا نے سیف کو شوٹنگ پر ہی آنے سے روک دیا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید