بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریز ہیرامنڈی میں ادا کیے گئے اپنے کردار پر کافی داد تحسین وصول کررہی ہیں۔
فلمساز، ہدایتکار اور پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی اس ڈرامہ سیریل پر ویسے تو ملا جلا تجزیہ آ رہا ہے لیکن سینئر اداکارہ منیشا کوئرالہ کے کردار کو شائقین فلم و ڈرامہ کافی سراہ رہے ہیں۔
53 سالہ منیشا کوئرالہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کی عہد ساز اداکارہ ریکھا نے خصوصی طور پر انکی اداکاری کی مہارت کو سراہا۔
منیشا کے مطابق اداکارہ ریکھا نے انھیں بتایا کہ انھیں بیس برس قبل اس کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔
1991 کی فلم سودا گر سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی منیشا کوئرالہ نے بتایا کہ انھیں ریکھا نے اس او ٹی ٹی ڈرامہ سیریز دیکھنے کے بعد اگلے روز فون کر کے نہ صرف حوصلہ افزائی کی بلکہ مبارکباد بھی دی۔