• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوار الحق کاکڑ نے جعلی فارم 47 پر مہر تصدیق لگا دی، بیرسٹر سیف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے جعلی فارم 47 پر مہر تصدیق لگا دی۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کے عہدے پر عوام کا مسترد شدہ شخص بٹھا دیا گیا، جعلی فارم 47 سرکار الیکشن میں مسترد افراد کو نواز رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں سے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس لینا اب فرض بن چکا، اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی جعلی سرکار کو زمین بوس کرے گی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ چچا اور بھتیجی کی جعلی سلطنت کے لیے گہرا گڑھا تیار ہے۔

قومی خبریں سے مزید