کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے پشاور جا نے والی ’’رحمان بابا ایکسپریس‘‘ کی 2کوچز کالا پل کے قریب پٹری سے اتر گئیں، مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ ٹرین کی دوبارہ روانگی میں کئی گھنٹے تاخیر ہوئی ، ریلوے حکام کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس جمعہ کو دوپہر12 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوئی ، لیکن اکانومی کلاس کی ایک کوچ ایک کلومیٹر سفر کے بعد ہی پٹری سے اتر گئی، اس کے پیچھے والی کوچ بھی جزوی طور پر متاثر ہوئی، تاہم ریل گاڑی کی رفتار کم ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بعد ازاں کئی گھنٹے کی تاخیر سے متاثرہ کوچز کی جگہ دوسری کوچز لگا کر ٹرین کو روانہ کیا گیا۔