• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کی منصوبہ بندی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، چیئرمین سینیٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 9 مئی کی منصوبہ بندی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ایک بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، 9 مئی کے شرانگیز واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہذب معاشروں میں اس قسم کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے، 9 مئی کے واقعات نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ سیاسی مقاصد اور عزائم کے حصول کے لیے ایسے غیرقانونی اور غیرآئینی ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تمام سیاسی قوتیں آگے بڑھیں، ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے میں حصہ ڈالیں، انتشار کے بجائے مثبت طرز عمل سے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

قومی خبریں سے مزید