• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بذریعہ ویڈیو لنک حاضری درخواست: فواد چوہدری کے وکیل کو تیاری کی مہلت

فواد چوہدری—فائل فوٹو
فواد چوہدری—فائل فوٹو

ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوانے کی درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے فواد چوہدری کے وکیل کو تیاری کے لیے مزید مہلت دے دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے سماعت کرتے ہوئے فواد چوہدری کے وکیل سے سوال کیا کہ فواد چوہدری پر دہشت گردی کے کتنے مقدمات درج ہیں؟

فواد چوہدری کے وکیل نے جواب دیا کہ 2 کیسز کے علاوہ تمام کیسز دہشت گردی کے ہیں۔

دورانِ سماعت فواد چوہدری روسٹرم پر آ گئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کہا کہ چوہدری صاحب! لگتا ہے آپ کو اپنے وکیل پر اعتبار نہیں؟

فواد چوہدری نے کہا کہ میں صرف حقائق بتانا چاہتا ہوں، مجھ پر 47 مقدمات درج ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کہا کہ آپ نے خود بحث کرنی ہے تو پھر ہمیں بتا دیں

جس پر فواد چوہدری واپس اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔

فواد چوہدری کے وکیل نے عدالت سے مزید تیاری کے لیے مہلت مانگ لی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے فواد چوہدری کے وکیل کو تیاری کے لیے مزید مہلت دے دی اور سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید