گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری، ایس آئی ایف سی کے تحت منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے ملک کی معیشت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔