ایم کیوایم پاکستان نے سندھ اسمبلی اجلاس میں 9 مئی واقعے پر مذمتی قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے جمعرات کے اجلاس میں مذمتی قرارداد لانے کے لیے اسپیکر قادر شاہ سے رابطہ کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان اسمبلی اجلاس سے پہلے ملاقات میں مشترکہ قرارداد لانے کے لیے بات ہوگی۔