• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ نے CDA کو لینڈ ریکارڈ 6 ماہ میں ڈیجیٹلائز کرنے کا ٹاسک دیدیا

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے کو لینڈ ریکارڈ 6 ماہ میں ڈیجیٹلائز کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

محسن نقوی نے گزشتہ روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر داخلہ نے کئی دہائیوں سے غیر فعال سیکٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے رقم ادائیگی کے باوجود پلاٹ حاصل نہ کرسکنے والوں کو پلاٹ کا قبضہ دینے کا حکم دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی  نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے سی ڈی اے میں تیز رفتار ون ونڈو سسٹم بنے گا۔

محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت کو خوبصورت بنانے کا پلان طلب کرلیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کو شہر کا سب سے خوبصورت علاقہ بنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید