• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست کیلئے سیاسی ڈائیلاگ بےحد ضروری ہے، فاروق نائیک

فاروق ایچ نائیک : فوٹو فائل
فاروق ایچ نائیک : فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ریاست کیلئے سیاسی ڈائیلاگ بے حد ضروری ہے۔ ملکی مسائل کے حل کا واحد راستہ ڈائیلاگ ہے۔

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور انسانی حقوق کی بات کی، سیاسی لوگوں کو آپس میں بات چیت کرنا ہوگی۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عوام کو انصاف تعلیم اور صحت کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

قومی خبریں سے مزید