• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد میں غیر قانونی پرندہ اتوار بازار ہٹا دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاقت آباد میں شاہراہ پاکستان پر ٹریفک اور علاقہ مکینوں کے لئے دشواریوں کا سبب بننے والا عرصہ سے قائم غیر قانونی پرندہ اتوار بازار ہٹا دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ندیم اورنگزیب کی نگرانی میں بلدیہ عظمی کے ڈائریکٹر انسداد تجاوزات پولیس اور ٹریفک پولیس نے مل کر کارروائی کی ڈپٹی کمشنر وسطی فواد غفار نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے آرگنائزر اور برڈ فروخت کنندگان کو آئندہ بازار نہ لگانے کی تنبیہ کر دی ۔
اہم خبریں سے مزید