• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر چشتی اور خالد محمود جنگ یونین کے بلامقابلہ صدر، جنرل سیکرٹری منتخب

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) ڈیلی جنگ اینڈ پریس ورکر یونین سی بی اے (رجسٹرڈ) کے سالانہ انتخابات میں ناصر چشتی صدر اور خالد محمود جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔علی ظفر شاہ گروپ کے ناصر چشتی پینل کے امیدواروں کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے، اس طرح تما م میدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ الیکشن کمیٹی کے ارکان ندیم شاہداور ظفر احمد کے مطابق کامیاب ہونے والے امیدواروں میں ظفر اقبال نائب صدر،لئیق شوکت جوائنٹ سیکرٹری، اسلم بٹ خزانچی جبکہ اطہر نقوی، عدنان احمد اور محمد زاہد بلامقابلہ ارکان مجلس عامہ منتخب ہو ئے۔
اہم خبریں سے مزید