• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنزہ: رواں سال 36 آئی بیکس، 6 بلیو شیپ کا شکار، 11 کروڑ روپے وصول

جمال آباد، گوجال ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سلمان رضا نے رواں سیزن ہمالیائی آئی بیکس کا شکار کیا ہے جس کے سینگوں کا سائز 45 انچ ہے—تصویر بشکریہ فیس بک
جمال آباد، گوجال ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سلمان رضا نے رواں سیزن ہمالیائی آئی بیکس کا شکار کیا ہے جس کے سینگوں کا سائز 45 انچ ہے—تصویر بشکریہ فیس بک

گلگت بلتستان کی وادیٔ ہنزہ میں ٹرافی ہنٹنگ سیزن اختتام پزیر ہو گیا۔

محکمۂ وائڈ لائف کے مطابق ہنزہ میں اس سال 36 آئی بیکس اور 6 بلیو شیپ کا شکار ہوا۔

جاری کیے گئے اعلامیے محکمۂ وائڈ لائف نے بتایا ہے کہ میں ٹرافی ہنٹنگ سے 11 کروڑ روپے وصول ہوئے۔

محکمۂ وائڈ لائف نے بتایا ہے کہ اس سیزن 15 ملکی اور 7 غیر ملکی شکاری بھی شکار کرنے ہنزہ آئے۔

اعلامیے میں محکمۂ وائڈ لائف کا کہنا ہے کہ ٹرافی ہنٹنگ کی آمدنی سے 80 فی صد رقم مقامی لوگوں کو ملتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرافی ہنٹنگ سیزن نومبر سے اپریل تک رہتا ہے جس کے دوران بوڑھے نر جانوروں کا شکار کیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید