سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میٹرو پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاض میٹرو کے 6 ٹریکس ہیں، اس کی مجموعی لمبائی 176 کلو میٹر اور 85 اسٹیشنز ہیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میٹرو پروجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ریاض میں عوامی نقل و حمل کے نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔
اس موقع پر پروجیکٹ کے حوالے سے تیار کی گئی ایک دستاویزی فلم بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دکھائی گئی۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس موقع پر کہا کہ ریاض شہر میں عوامی نقل و حمل کا منصوبہ، ٹرین اور بس دونوں حصے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی کاوشوں کا ثمر ہے۔
دوسری جانب سعودی کابینہ کے اراکین نے کہا ہے کہ ریاض میٹرو پروجیکٹ عظیم منصوبہ ہے جس سے عوام کو سفر کی سہولت ملے گی۔