• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اکاؤ کے یونیورسل ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ میں کامیابی

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ہوا بازی کی عالمی تنظیم اکاؤ کے یونیورسل ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔ 

کراچی سے ذرائع کے مطابق سی اے اے نے سیکیورٹی آڈٹ کے اکاؤ آڈٹ میں 86.73 فیصد ریٹنگ حاصل کی۔ 

سی اے اے ذرائع کے مطابق سی اے اے کو آڈٹ میں کامیابی نیشنل ایوی ایشن ایکٹ 2023 کے نفاذ کے بعد حاصل ہوئی۔ سی اے اے نے آئی کیو 2030 کے مقاصد حاصل کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی۔ 

ذرائع کے مطابق شہری ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم اکاؤ نے فروری میں 10 روزہ ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ کیا تھا۔ 

آڈٹ کا مقصد گلوبل ایوی ایشن سیکیورٹی کے معیار کو مسلسل مانیٹر اور بہتر بنانا تھا۔

قومی خبریں سے مزید