• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کمیشن پاکستان کا شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری پر احتجاج


انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری پر احتجاج کیا ہے۔

ایک بیان میں ایچ آر سی پی نے کہا کہ سیاسی اختلاف رکھنے والوں کا اغوا اور گرفتاریاں فوری بند ہونی چاہئیں۔

ایچ آر سی پی نے مزید کہا کہ اظہار رائے کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

انہوں نے کہا کہ کل تک ہر صورت احمد فرہاد کو بازیاب کرایا جائے، وہ کل دیکھیں گے کہ اس مسئلے پر سیکریٹری دفاع کو بلانا ہے یا ایجنسیوں کو بلانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید