• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی حمایت حاصل ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں ہونے والی قتل و غارت میں اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

وزیراعظم کے عالمی اقتصادی فورم کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ کی نسل کشی پر ایک جملہ سب کچھ کہہ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو درپیش ناانصافی اور ظلم عالمی امن کو  خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی بلا روک ٹوک قتل و غارت گری خطے کو تنازع کی لپیٹ میں لے سکتی ہے اور اسرائیل کو اس قتل و غارت میں امریکا اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

قومی خبریں سے مزید