• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک روڈ پر فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ہلاک، ساتھی زخمی

کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر) سی پیک روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق کلی جیو کا رہائشی محمد رفیق ولد بہاؤل خان اپنے دوست جمعہ خان ولد ارچر خان کے ہمراہ گزشتہ شب موٹرسائیکل پر اسپنی روڈ سے گھر جا رہا تھا وہ جیسے ہی سی پیک روڈ پر پہنچا تو نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں محمد رفیق موقع پر ہی جاں بحق جبکہ جمعہ خان شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا۔