• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان بوائے اسکاؤٹس کے زیر اہتمام لیڈر ٹرینر کورس کی اختتامی تقریب

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صوبائی ہیڈکوارٹرمیں 10ویں قومی کورس برائے لیڈر ٹرینر کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ آٹھ روزہ کورس میں لیڈرز کو لیڈر ٹرینرز کے طور پر تربیت دی گئی۔ جو واپس اپنے صوبوں میں جا کر اسکاوٹنگ کو چلانے کے لیے نئے لیڈرز کی تربیت کریں گے۔اس کورس کے دوران شرکاء کو مالیاتی انتظام، تنظیمی ترقی، تنظیمی انتظام، تربیتی طریقے، جدید تربیتی طریقے اور دیگر مختلف موضوعات پر مہارتیں سکھائی گئیں۔ اختتامی تقریب میں شرکاء کو تربیت کی اسناد دی گئیں اور مستقبل کے اہداف اور حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی، سینئر اسسٹنٹ صوبائی کمشنر بلوچستان بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن عطا محمد کاکڑ نے اپنی تقریر میں بی بی ایس اے کے عملے کی کوششوں کو سراہا جو پورے ایونٹ کے دوران مخلص رہے اور ایونٹ کو ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لیے یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ ہم نے پاکستان میں 10ویں قومی تربیتی کورس کی میزبانی کامیابی سے کی اور ایسے لیڈرز کو تربیت دی جو پورے پاکستان میں اسکاوٹنگ کو بہتر بنائیں گے۔کورس لیڈر صابر حسین نے اپنے خطاب میں عملے اور تمام ایسوسی ایشنز کی کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے اپنے لیڈرز کو سیکھنے اور اشتراک کرنے کے لیے بھیجا اور بلوچستان کو میزبانی کا موقع دیا۔
کوئٹہ سے مزید