کوئٹہ ( این این آئی) انجمن فلا ح و بہود اخبا ر فروشاں بلو چستان کے جنرل سیکرٹری سردار اللہ گل محمد حسنی کے ساتھ سہراب کی انتظامیہ کے رویئے کی مذ مت کرتے ہیں۔ ان خیا لا ت کا اظہار آل پا کستان اخبا ر فروشاں فیڈریشن کے رہنما اور مر کز ی صدر فیڈریشن کے مشیر شاہجہا ں بلو چ نے جاری بیا ن میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید یا سر گل جو لیو یز کا انتہا ئی ذمہ دار اہلکا ر تھا اوردوران ڈیوٹی شہید ہو ا لو احقین کو ذہنی اذیت پہنچا نے میں مذکورہ افسر ئی اہم کر دار اداکر رہے ہیں۔شہید کی بیو ہ کو چیک جاری ہو نے کے باوجود ان کے حو الے نہیں کیا جارہا ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ میر سر فر ا ز بگٹی ، وزیر داخلہ اور اعلیٰ حکا م سے اپیل کی کہ واقعہ کا نوٹس اور مذکورہ افسر کو معطل کر کے انکو ائری کمیٹی تشکیل دی جائے۔