کوئٹہ (آن لائن)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نےکوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی کرکے میڈیا اور سیاسی آزادی کو سلب کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایک جابرانہ نظام قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بلوچستان میں ایسے اقدامات کو قطعا برداشت نہیں کیا جائیگا، ایک بیان میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نےکہا کہ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنس کے شرکااور پینلسٹ صحافیوں اور طلباکیساتھ انتظامیہ کے اس رویہ سے بلوچستان کے لوگوں کو یہ محسوس ہوا ہے کہ صوبے میں میڈیا اور سیاسی آزادی کو سلب کرنے کیلئے ایک منصوبہ کے تحت یہ حکومت قائم کی گئی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہوں ۔ ا