• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پکے کے ڈاکوؤں نے کچے کے ڈاکوؤں کو سندھ پر مسلط کردیا، شعیب شاہین

جیکب آباد (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ پکے کے ڈاکوؤں نے کچے کے ڈاکوؤں کو سندھ پر مسلط کردیا ہے،کرائم کی شرح اور مہنگائی نے عوام کو کچل کر رکھ دیا ہے،ڈاکوؤں کے خاتمے سمیت چوری شدہ مینڈیٹ کو واپس کیا جائے،سندھ کے عوام زرداری ٹولے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب کاپیغام لےکر سندھ کے نوجوانوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں، پی ٹی آئی کیساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہونے والے نمبر ون ہیں، بہت ہوگیا، جو کچھ ہونا تھا 8 فروری کو ہوچکا ہے، سندھ کے عوام جاگ چکے ہیں، پیپلز پارٹی، زرداری لیگ اور مافیہ سے پی ٹی آئی نجات دلائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید