کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل گلگت نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے گلگت کی کمسن بچی کو آن لائن جنسی ہراساں کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان نے کمسن بچی کی قابل اعتراض تصاویر اورویڈیوزوائرل کیں،اورمتاثرہ بچی کے والد کو ویڈیوایڈیٹ کرکے بلیک میل کرنے کی کوشش کی ،ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو ایف بی ایریا میں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا اور،ملزمان کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ہے۔