• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی، ترجمان پی ڈی ایم اے

لاہور (اے پی پی)پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کا رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری جبکہ درجہ حرارت 45ڈگری تک جانے کاامکان ہے جبکہ21سے27مئی تک پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم عرفان علی کاٹھیا نے تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاونٹرز قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے ملکر اور باہمی تعاون سے ہیٹ ویو کا مقابلہ کر سکتے ہیں ،اگلے دس دن شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آنے کی پیشگوئی ہے۔