• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو محمد خان کے 3 طالبعلم بھی بشکک میں پھنس گئے، ایک کی واپسی

ٹنڈو محمد خان(نامہ نگار)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں طلبہ گروپوں میں تصادم پرتشدد واقعات کے بعد سیکٹروں پاکستان طلبہ پھنس گئے متاثرہ طلباء میں چار کا ضلع ٹنڈو محمد خان سے تعلق ہے ایک طالب علم عبدالرحیم رند بروز اتوار کو واپس اپنے گھر پہنچ گئے خاندانی ذرائع کے مطابق تین طلباءتاحال وطن واپس نہیں پہنچ سکے گاؤں عرس سٹھیو کے رہائشی دو بھائی میڈیکل کے سیکنڈ ایئر کے طالب علم یاسر نواز اور آصف نواز ولد نواز علی سٹھیو کے کزن ماہر زراعت نبی بخش سٹھیو نے جنگ کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ میرے بھانجے تاحال ہوسٹل میں یرغمال ہیں کھانے پینے کی بہت پریشانی ہورہی ہے انہیں وفاقی وصوبائی حکومت وطن لانے کا فوری بندوبست کرے دوسری جانب گاؤں رحیم بخش رند کے رہاشی میڈیکل کے طالب علم عبدالرحیم رند اتوار کی شب کراچی پہنچ گئے متاثر طالب علم کو ان کے والد ذوالفقار رند نے کراچی ایرپورٹ سے ریسیو کیا۔

ملک بھر سے سے مزید