کراچی (اسد ابن حسن) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کنٹرول روم کے باہر قومی ایئر لائن کے کپتان کی وردی میں ملبوس ایک شخص جس کی شناخت محمد احمد کے نام سے ہوئی وہ ایئرپورٹ لاونج کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کے پاس سے پی آئی اے کا جعلی سروس کارڈ بھی برآمد ہوا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد اس کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ مذکورہ خطرناک صورتحال کے تناظر میں اے ایس ایف نے تمام ایر لائنوں کو مراسلے تحریر کیے ہیں کہ ہر ملکی و غیر ملکی فلائٹس سے پہلے ادارے کو کاک پٹ کریو اور کیبن کرو کی مکمل تفصیلات بمعہ مینیفیسٹ فراہم کیے جایں تاکہ کرو کی آڑ میں کوئی دہشت گرد ایئرپورٹ کے اندر داخل نہ ہو سکے۔